ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیڑولیم کنسیشنز نے زیرسمندر تیل وگیس کے 23 نئ ذخائر تلاش کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان ای اینڈ پی آف شور بِڈ راؤنڈ میں بولی کے بعد بطور آپریٹر 18 بلاکس اور 5 بلاکس شراکت داری میں حاصل کرلیے ہیں۔
خط کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس ذخائر کی کھوج کیلئے مقامی و غیر ملکی کمپنیوں سے اشتراک کیا گیا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ زیر سمندر تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کریں گے۔









