24

یوٹیوب سپر ریزولوشن: نیا فیچر متعارف جو کم ریزولوشن والی ویڈیوز کو ایچ ڈی معیار میں بہتر بنائے گا

یوٹیوب نے نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر “سپر ریزولوشن” متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد پرانی یا کم ریزولوشن ویڈیوز کا معیار بہتر بنانا ہے۔

یہ فیچر اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے خودکار طور پر ویڈیوز کو شفاف اور واضح بناتا ہے، تاکہ صارفین کو اپنا مواد دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

یوٹیوب کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر 1080 سے کم ریزولوشن والی ویڈیوز کو ایچ ڈی معیار میں بہتر بنائے گا،

صارفین کو یہ فیچر خود ان ایبل کرنا ہوگا تاکہ انہیں اپنے مواد پر مکمل کنٹرول حاصل رہے۔ بہتر بنائی گئی ویڈیوز کے لیبل کے ساتھ سیٹنگز مینیو میں نظر آئیں گی۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ویڈیوز کا دیکھنے کا تجربہ مزید بہتر بنانا اور ناظرین کو معیاری بصری مواد فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں