ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب میں صارفین کے تجربے کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ایک نیا لائیک بٹن متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت جب صارف مخصوص ویڈیوز پر لائیک کرے گا تو ایک مختصر انیمیشن دکھائی دے گی۔
ابتدائی طور پر یہ فیچر محدود ویڈیوز پر دستیاب ہے، تاہم جلد اسے زیادہ ویڈیوز کے لیے فعال کرنے کا منصوبہ ہے۔ نئے لائیک بٹن میں فی الحال 20 مختلف انیمیشنز شامل ہیں، جو ویڈیو کے نوعیت کے مطابق تبدیل ہوتی ہیں۔
مثال کے طور پر گاڑیوں یا آٹو ریسنگ سے متعلق ویڈیوز پر لائیک کرتے ہی ٹائر اسپن اور دھواں چھوڑنے کا انیمیشن ظاہر ہوگا، جبکہ تعلیمی ویڈیوز پر روشن بلب کا اثر نظر آئے گا۔ کتے اور بلیوں جیسی پیاری ویڈیوز پر بھی خصوصی انیمیشنز موجود ہیں، لیکن بچوں کی ویڈیوز کے لیے ابھی یہ فیچر فعال نہیں ہے۔
پلیٹ فارم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر صارفین کے لیے ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو مزید دلچسپ اور انٹرایکٹو بنائے گا۔









