بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے 28 دسمبر کو کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرانے کے لئے بلوچستان ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی ، بلوچستان عوامی پارٹی اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے یہ درخواست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محمد یونس بلوچ اور دیگر جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر دائر کی گئی ہے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے صوبے میں موسمی صورتحال اور ووٹر لسٹوں کے مسائل کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوسکتے ۔
موجودہ الیکشن سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ پٹیشن سے قبل دیگر سیاسی جماعتوں نے پٹیشن دائر کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن اس سے قبل الیکشن رکوانے کی بلوچستان حکومت کی درخواست کو مسترد کرچکا ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عدالت کے احکامات کے بعد 28 دسمبر کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے تمام مراحل مکمل کئے جاچکے ہیں اور 12 روز بعد کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونا تھا جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں









