پا کستان کی تر قی اور جمہو ری فیڈ ریشن کیلئے حکومت کو غیر مشروط سپو رٹ کر ینگے، محمو د اچکزئی

13

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وپشتونخوامیپ کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اختلافات اُٹھانے یا ایک دوسرے کی طرف انگشت نمائی کا نہیں ہے، ہمیں دُکھ ہوتا ہے کہ جب کسی کے ذہن میں یہ بات آئیں،ہم بہت کمزور صحیح، ہم فاتر العقل صحیح لیکن اتنے جاہل نہیں کہ ہم پاکستان کی مفادات کو نہیں جانتے۔ پاکستان کی فوج ہماری فوج، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی، پاکستان کی پارلیمنٹ ہماری پارلیمنٹ ہے۔

اس بارے میں پتہ نہیں کیوں ہمیں اتنا جاہل سمجھا گیا کہ خدانخواستہ آج کے دن اُٹھ کر ہم پتہ نہیں کیا فتویٰ جاری کرینگے یا تقاریر کرینگے۔ لیکن ہم ساتھ ہی ہم یہ کہتے ہیں کہ یہ کرسی پریمئر کی ہے،وہ فیڈریشن میں چیف ایگزیکٹیوہوتا ہے اور اس پارلیمنٹ کی طاقت پر یہ آدمی یہاں بول رہا ہے۔ آپ گورننس کریں۔آج کا دن اچھا دن تھا ریزولیشن بھی پاس ہوگا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف بھائی یہ سپیکر ہے ہمارا، آپ کے رولز ہمیں کہتے تھے کہ یہاں پارلیمنٹ جو بات بھی کہیں جائے گی وہ عدالتوں میں بھی چیلینج نہیں ہوسکتی اور یہ بات استحقاق ہے ہر آدمی کاکہ وہ جو بات کریں نیشنل پاکستان ٹی وی پر دکھایا جائے۔ آپ آج ہدایت دے دیں۔ سپیکر صاحب نے خیبر کے ایک نمائندے کو تمام دورانیے کے لیے نکال دیا ہے۔ ہم سب یہاں چھ چھ لاکھ انسانوں کے نمائندے ہیں آپ نے اُس کو نکال دیا ہے۔

میں آپ سے ریکوسٹ کرونگا کہ کم سے کم آپ اس شریف آدمی(سپیکر) کو سمجھا دیں کہ وہ یہ پابندی دور کردیں اور اُس آفریدی کو واپس پارلیمنٹ میں بُلائیں تاکہ وہ بھی اپنے عوام کی نمائندگی کرلیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز بھائی پارلیمنٹ کی طاقت، پاکستان کی ترقی، جمہوری فیڈریشن کے لیے ہم آپ کو غیر مشروط سپورٹ کرینگے۔

راجہ صاحب میرے گواہ ہوں گے۔ اختلافات کی باتیں پھر کرینگے، میرے اختلافات بہت ہیں آپ کی تقاریر اور دوسرے لوگوں پر بھی ہے۔ آج اس جمعہ کے دن جو اچھا کام ہوا البتہ ادب کی دنیا سے آپ کا شعر اس واقعہ کے ساتھ فٹ نہیں بیٹھا کسی اور شعر کو آپ ڈھونڈ لیں اچھا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں