حاجی غیبی روڈ پر ٹیوب ویل خراب دو مہینے سے پانی کی فراہمی معطل

40

حاجی غیبی روڈ کی ٹیوب ویل کی خرابی کے باعث دو مہینے سے علاقے میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔حاجی غیبی روڈ کے سماجی رہنماؤں عبدالظاہر بڑیچ اور محمد داؤد نے ایک بیان میں کہاہےکہ ٹیوب ویل گذشتہ دو مہینے سے خراب ہونے کے باعث علاقے کے عوام ٹینکروں کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں ۔واسا حکام کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود کسی نے نوٹس نہیں لیا ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ حاجی غیبی روڈکےٹیوب ویل کی فوری مرمت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں