شہباز ٹاؤن فیز 2 میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ کی جانب سے نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے تحت والو مینوں کو پابند کیا گیا ہے کہ علاقے میں دو روزوقفےکے بعد پانی فراہم کیا جائےجبکہ پہلے ایک دن چھوڑ کر پانی فراہم کیا جاتا تھا،علاقہ مکینوں نے اس فیصلے پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا تھا اور اب سپلائی میں مزید تاخیر سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔مکینوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔اہلِ علاقہ نےڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹس سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اس سنگین مسئلے کو حل کروائیںاور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے ۔
شہباز ٹاؤن فیز 2 میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا
8









