کراچی میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ڈی آئی جی ساؤتھ کا نوٹس

17

کراچی میں سوشل میڈیا پر نوجوان پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کو ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق نوجوان کو دو دریا کے قریب لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ تشدد کرنے والے ملزمان نے نوجوان کے بال کاٹ کر اسے ہی کھلاتے رہے۔

واقعے کی ویڈیوز سامنے آنے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے، جبکہ متاثرہ نوجوان سے مقدمہ درج کرانے کے لیے رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیوز کی بنیاد پر واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں