25

امریکا کو جنگ میں ایران کے تمام نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا؛ مشیرِ مجتبیٰ خامنہ ای

پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ اور سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق ایران کے رہبر اعلیٰ کے مشیر محسن رضائی نے اپنے تازہ بیان میں جوہری مذاکرات اور آبنائے ہرمز کے کنٹرول پر دوٹوک مؤقف اپنایا ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوں گے اور آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہی رہنی چاہیے۔

محسن رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول اور انتظام ایران کے ہاتھ سے نکل گیا تو دشمن ایک بار پھر اسے ایران اور اس کے عوام کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گا۔

سپریم لیڈر کے مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کی سلامتی غیر ملکی افواج نہیں بلکہ اُس خطے کے اپنے ممالک کے پاس ہونا چاہیئے۔ امریکی اور یورپی ممالک کو خطے سے نکل جانا چاہیے۔

محسن رضائی نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں جنگ کے دوران ایران کو پہنچائے گئے تمام نقصانات کا ہرجانہ امریکا کو ادا کرنا ہوگا۔ امریکا کو ہرجانہ لیے بغیر جانے نہیں دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کا دکھاوا کرکے امریکا منظر عام سے ہٹنا چاہتا ہے لیکن ہم امریکا کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں