امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف مزید فوجی حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی اجازت سے متعلق قرارداد کو مسترد کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے دوران 52 سینیٹرز نے مخالفت جبکہ 47 نے حمایت کی، یوں قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کے تسلسل کے لیے کانگریس سے منظوری درکار تھی۔
امریکی قانون خصوصاً وار پاورز ایکٹ 1973 کے تحت صدر کو 60 دن کے اندر کانگریس کی اجازت لینا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر فوجی کارروائی روکنا پڑتی ہے۔









