سردی کی شدت بڑھنے سے پہلے کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم اور پریشر بحال کیا جائے، ڈاکٹر عطاء الرحمان، حافظ نور علی

38

جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امراء ڈاکٹر عطاء الرحمان اور حافظ نور علی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سردی کی شدت بڑھنے سے پہلے گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے۔ سردیوں میں درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے چلا جاتا ہے، ایسے میں گیس کی عدم دستیابی عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،سوئی سدرن گیس کمپنی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور پریشر کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی آمد سے قبل مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے اور گیس کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں