منگچر،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرپل کو نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

22

منگچر کے علاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر واقعہ پل کو نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی سڑک کے دونوں جانب چھوٹی بڑی مال بردار گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ آر سی ڈی این 25 پر منگچر کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد سے پل کواڑا دیا جس سے سڑک کے دونوں جانب مسافر اور مال بردار گاڑیوں سمیت چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں.

مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیں۔ اس سے قبل کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پلوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں