کچھی سیکیورٹی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ شدید فائرنگ جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک تین زخمی ہوگئے حملہ آور اپنے زخمیوں ساتھیوں کو اٹھاکر ساتھ لے گئے۔
سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے پولیس کے مطابق کچھی پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود مین قومی شاہراہ این اے 65 لمجی کے قریب دوسہ لاشاری چیک پوسٹ پر نا معلوم مسلح افراد نے اچانک سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور موقع ہی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور اپنے زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش پولیس نے تحویل میں لے لی واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے پورے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔









