مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں جبکہ بارشوں کے باعث ٹریک کے متاثر ہونے سے لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے ،کراچی ایکسپریس کراچی کیلئے ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔قراقرم ایکسپریس کراچی کیلئے براستہ ساہیوال روانہ کی گئی ۔قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو فیصل آباد سے ملت ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا۔لاہور،سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس براستہ وزیر آباد، لالہ موسی روانہ ہوئی۔









