بلوچستان کے غیورعوام کا فتنہ الہندوستان سے شدید نفرت کا اظہار،دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

22

بلوچستان کے غیورعوام نے فتنہ الہندوستان سے شدید نفرت کا اظہارکرتے ہوئے دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیاہے۔کوئٹہ میں دہشت گرد جہانزیب، نور زیب،انور،مجیب، قاسم اورعبید اللہ سے ان کے اہلخانہ نیاعلان لاتعلقی کر دیامستونگ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد یونس شاہوانی کے اہلخانہ نے بھی اس کے کسی عمل سے خود کو الگ کر لیا۔

کچھی میں دہشت گرد عنایت اللہ،عبدالنافع، طائب ،یاسر اور یاسر کے اہلخانہ نے بھی علیحدگی اختیار کر لی۔ دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہو کر دہشت گردتنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے اورغیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اگر ہمارے بیٹے دہشت گردوں کے مکروہ ایجنڈے پرکام کرتے پائے گئے تو ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہو گا، جنوری سے اکتوبر2026 کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 108سے زائد خاندان دہشت گردوں بیٹوں اوربھائیوں سے لاتعلقی کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں