بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء اور دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
حکام کے مطابق اتوار کو قلعہ عبداللہ تحصیل گلستان میں نامعلوم مسلح افراد نے حیدر ولد بسم اللہ نامی شخص کو اغواء کرلیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افرا د اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں 2افراد عبدالولی اور حنیف اللہ جاں بحق ہوگئے واقعہ کے بعد مسلح افراد مغوی کے ہمراہ نامعلوم سمت کی جانب فرار ہوگئے۔
پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی اور اغواکاروں کی تلاش شروع کردی۔









