107

شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خاتمے کیلئے کارروائی کا آغاز

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسی سلسلے میں آج زون نمبر 2 کی انسدادِ تجاوزات ٹیم نے جوائنٹ روڈ اور سپنی روڈ کے علاقوں سے مجموعی طور پر پانچ غیر قانونی اسپیڈ بریکرز ہٹا دیے۔

یہ اسپیڈ بریکرز ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے تھے۔علاقہ مکینوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خاتمے سے نہ صرف ٹریفک کی صورتحال بہتر ہو گی بلکہ حادثات کے امکانات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اسی نوعیت کی کارروائیاں پورے شہر میں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ انتظامیہ واضح کرتے ہے کہ آئندہ اگر کسی فرد یا ادارے نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے پیشگی این او سی حاصل کیے بغیر اسپیڈ بریکرز تعمیر کیے، تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا کہنا ہے کہ شہری سہولیات کی بہتری، ٹریفک نظام کی بحالی اور شہر کی خوبصورتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور عوامی راستوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں