105

جنوبی افریقا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے ساتھ وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی میں 1 اور لاہور میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے جبکہ فیصل آباد میں 3 ون ڈے میچز ہوں گے۔

راولپنڈی میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے ہے جبکہ پریمیئم 700 اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600 روپے ہے۔

پی سی بی گیلری 1500، پلاٹینئم باکس پر سیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

لاہور میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے مقرر ہے، قذافی اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس 600، پریمیئم 700 اور وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے مقرر ہے۔

وی آئی پی فار اینڈ 1500، وی آئی پی نیو پویلین ٹکٹ کی قیمت 2000 اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ قیمت 2500 روپے مقرر ہے۔

وائٹ بال سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونی تھی، جو اب 21 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

پنڈی ٹیسٹ کے بعض انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت کی وجہ سے تاریخ میں رد و بدل ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں