78

روزانہ کے ان چندعادات سے آپ کینسر کے خطرات کو کم کرسکتے ہے: تحقیق

حالیہ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جسمانی سرگرمی اور وزن میں کمی، جوان افراد میں نظامِ ہاضمہ سے جڑے کینسر کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہیں۔

ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی صحت کا جائزہ 32 سال تک لیا گیا۔ اس دوران 6,538 افراد میں نظامِ ہاضمہ سے متعلق کینسر کی تشخیص ہوئی جبکہ 3,791 افراد کا انتقال ہوا۔

تحقیق میں یہ بھی واضح ہوا کہ:

زیادہ جسمانی سرگرمی سے آئندہ 3 دہائیوں میں کینسر کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

معتدل سرگرمیوں سے بھی کافی حد تک تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

جسمانی سرگرمی کا تسلسل برقرار رکھنے سے وقت کے ساتھ کینسر کی ان اقسام سے بچاؤ ممکن ہے۔

مزید برآں، تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی وزن میں کمی سے نہ صرف موٹاپے سے جڑے کینسر بلکہ دیگر 16 اقسام کے کینسر کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں، جن میں چھاتی، گردے، جگر، لبلبہ، جلد، پھیپھڑے، آنکھیں اور دماغ کے کینسر شامل ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمی اور صحت مند وزن کو معمول بنانے سے نہ صرف کینسر بلکہ دیگر امراضِ قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرات سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔

یہ نتائج جرنل JAMA Oncology میں شائع ہوئے ہیں اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کی اہمیت کو مزید واضح کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں