ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے سے خالی ہاتھ واپس جائیں گے۔
بریگیڈیئر جنرل قاآنی نے واضح کیا کہ مزاحمتی محاذ پورے خطے میں مضبوط اور مؤثر انداز میں موجود ہے اور دشمنوں کا انتظار کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اورصہیونی ریاست کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ یمن، باب المندب اور بحیرہ احمر سے کس طرح خالی ہاتھ واپس ہوئے، اور اس بار بھی انہیں خطے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کردی ہے اور خلاف ورزی کرنیوالے جہازوں کو روکنے یا قبضے میں لینے کی بھی دھمکی دی ہے۔









