ّبلوچستان میں امن و حقوق کے لیے حقیقی قیادت کو متحد ہونا ہوگا، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

10

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ امن وحقوق کیلئے ظلم کے خلاف بلوچستان کے تمام حقیقی قیادت کومتحدہوناہوگا۔زیارت،ہنہ لواحقین کوانصاف فراہم کیاجائے آرمی چیف کودھرناقیادت کے پاس آناہوگاہم کب تک لاشیں اٹھاتے جائیں گے مغویوں ولاپتہ افرادکی بازیابی لازمی ہے ڈالری جنگ نے بلوچستان کوتباہ کیا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بلوچ پشتون ایریانوگوایریابن گیے ہیں ٹرکوں کوجلایاجارہاہے عوام کیساتھ ساتھ پولیس ولیویزوالوں کی لاشیں مل رہی ہے بند اے سی کمروں کے بیانات دعووں خوشنمااعلانات سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

بیگناہ شہریوں عوام پولیس لیویز اہلکاروں کے اغوا کے بعد ان کے سفاکانہ قتل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردی کی نئی لہر عوام کی جان، مال ،امن اور مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

نہتے انسانوں کے خون کاحساب دیناہوگا۔جماعت اسلامی انسانیت سوز واقعات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت،شہدا کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ریاست کی ناکامی نااہلی کی وجہ سے آج عوام اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے کے بعد سڑکوں پر انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہیں۔زیارت وہنہ کے لواحقین کااحتجاج امن،مغویوں کی بازیابی، ظلم وجبرکے خاتمہ اور انصاف کے حق میں عوام کی بے بسی کی آواز ہیں۔

جماعت اسلامی مظلوم قبائل،لواحقین اور دھرنے شرکا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہمارامطالبہ ہے ریاست عوام،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔شرپسندوں دہشت گردوں کوقانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے بلوچ پشتون سمیت تمام قبائل کو دہشت گردی،نفرت اور بے گناہ انسانوں کے قتل کے خلاف متحد ہو اور امن، انصاف اورحقوق و وقار کے لیے اپنی آواز بلند کریں اگرہم سب متحد ہو ئے تووہ دن دورنہیں کہ امن وعدل کیساتھ ترقی وخوشحالی یقینی ملیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں