بلوچستان کی شاہرائیں غیر محفوظ ہونے کا خمیازہ عوام کو مہنگے ہوائی کرایوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے،ترجمان جے یوآئی کوئٹہ

13

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی شاہراہیں غیر محفوظ ہونے کا خمیازہ اب عوام کو مہنگے ہوائی کرایوں کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے، جہاں ایئرلائنز کی جانب سے کوئٹہ سے اسلام آباد کا ٹکٹ ایک لاکھ روپے اور کوئٹہ سے کراچی کا کرایہ 89 ہزار سے بھی تجاوز کر گیا ہے جو سراسر ظلم اور لوٹ مار کے مترادف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایئرلائنز کی اجارہ داری اور حکومتی بے حسی نے بلوچستان کے عوام کو زمینی اور فضائی دونوں راستوں پر یرغمال بنا دیا ہے، اور اس وقت جب صوبے میں سفر کے متبادل راستے پہلے ہی بند ہیں تو کرایوں میں اس قدر اضافہ غریب اور مریضوں کے لیے موت کا پروانہ ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن اور متعلقہ اداروں سے فوری مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کے ہوائی کرایوں میں فوری کمی اور سبسڈی دی جائے تاکہ عوام کو اس استحصالی نظام سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں