ریاست اور مسلح گروہوں کے درمیان جاری کشیدگی کا خمیازہ بلوچستان کے عوام بھگت رہے ہیں، نیشنل پارٹی

39

نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت ماضی کے مقابلے میں زیادہ گھٹن اور بے اختیاری کے ماحول کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں، عوامی رابطوں پر پابندی کے باعث مشکلات بڑھ رہی ہیں گزشتہ دو دہائیوں سے جاری بدامنی اور جنگی صورتحال نے بلوچستان کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی نقل و حرکت محدود ہوگئی ہے ریاست اور مسلح گروہوں کے درمیان جاری کشیدگی کا خمیازہ بلوچستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔

گزشتہ انتخابات کے بعد سیاسی عمل اور جمہوری سرگرمیوں کے لئے گنجائش مزید کم ہوگئی ہے۔اس کے باوجود ہمیں سیاسی او رجمہوری جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں نیشنل پارٹی کی نو منتخب ضلعی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے شرکاء گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں شاوس خان بزنجو، حاجی عطاء محمد بنگلزئی، جان محمد بلیدی، فدا حسین دشتی، رحمت صالح بلوچ، علی احمدلانگو، چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ، داد محمد بلوچ، میر عبدالکریم کھیتران، حاجی عبدالصمد بلوچ، خیر بخش بلوچ، حاجی نیاز بلوچ بوہر صالح بلوچ، عارف دہوار، عیوض علی کشمند، عبدالرحمن بنگلزئی، عبداللہ لہڑی، سعید سمالانی، نصیب اللہ بنگلزئی، فریدہ بلوچ، سعود بادینی اور سعد بلوچ دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی، عدالتی، انتظامی اور صحافتی آزادیوں کے لیے گنجائش محدود ہوتی جا رہی ہے بلوچستان میں اس وقت ماضی کے مقابلے میں زیادہ گھٹن اور بے اختیاری کا ماحول ہے سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطوں پر پابندیوں کے باعث بلوچستان میں لوگوں کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں گزشتہ دو دہائیوں سے جاری بدامنی اور جنگی صورتحال نے بلوچستان کے عوام، بالخصوص نوجوانوں کو متاثر کیا ہے بلوچستان میں عوام کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے، ہم مسلم باغ اور نوشکی تک بھی نہیں جا سکتے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیاں ختم ہو رہی ہیں، سرحدی راستوں کی بندش نے معیشت کو متاثر کیا ہے بارڈر بندش اور کاروباری سرگرمیوں میں تعطل سے بلوچستان کے عوام مشکلات کا شکار اور نان شبینہ کے محتاج ہیں بلوچستان میں غربت اور بے روزگاری کی شرح انتہائی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے بلوچستان میں زراعت کا شعبہ بھی زبوں حالی اور مشکلات کا شکار ہے، زمینداروں کو سہولیات میسر نہیں بلوچستان کی سڑکوں پر عوام کی گاڑیاں جلائی جا رہی ہیں، مسافر بسوں سے خواتین کو اتارنے کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں عوام اپنی گاڑیاں خریدنے کے لیے قرض لیتے ہیں لیکن انہیں جلا دیا جاتا ہے، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت کو موثر اقدامات کرنا ہوں گے لوگوں کو اغوا کرکے لاشیں پھینکنے کے واقعات پر حکومت موثر کردار ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے بلوچستان میں جاری بدامنی کے خاتمے کے لیے ایسے حالات پیدا کرنا ہوں گے جن میں مذاکرات ممکن ہو سکیں ریاست اور مسلح گروہوں کے درمیان جاری کشیدگی کا خمیازہ بلوچستان کے عوام بھگت رہے ہیں 2024 کے انتخابات کے بعد سیاسی عمل اور جمہوری سرگرمیوں کے لیے گنجائش مزید کم ہوئی ہے بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی عمل پر سمجھوتے کے باعث آج سیاست کے لیے جگہ محدود ہو گئی ہے پی ڈی ایم جماعتوں نے اپنے معاہدے پر عمل کیا ہوتا تو آج سیاسی ماحول مختلف ہوتاپاکستان کے آئین پر عملاً عملدرآمد نظر نہیں آ رہا، بلوچستان میں جمہوری حقوق محدود ہیں سیاسی جدوجہد ترک کرنا بلوچستان اور بالخصوص بلوچ قوم کے لیے بڑا المیہ ہوگاجمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی بلوچستان کے عوام کو حقوق اور مسائل کا حل مل سکتا ہے اٹھارہویں آئینی ترمیم اور صوبے کا حصول جمہوری جدوجہد ہی کی بدولت ممکن ہوا انتخابی نتائج میں مبینہ مداخلت کے باوجود جمہوری سیاست کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہیے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں اور جمہوری قوتوں کو جدوجہد جاری رکھنا ہوگی نیشنل پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کی ضرورت ہے، عوام کو آج بھی پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم کو مزید موثر بنایا جائے گانیشنل پارٹی کی آبیاری کے لیے تمام کارکنوں کو مل کر کام کرنا ہوگاپارٹی کارکنان اپنے اپنے اضلاع میں جا کر عوام کو منظم اور متحرک کریں کوئٹہ کی تمام نشستوں پر نیشنل پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کارکنوں کو محنت کرنا ہوگی نیشنل پارٹی کے کارکن امیدواروں کی حمایت اور عوامی رابطوں کے لیے بھرپور کردار ادا کریں ہزارہ، پشتون اور دیگر تمام برادریوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی میں احترام، اصول پسندی، عاجزی اور باہمی اعتماد کو فروغ دینا ہوگا سیاسی کامیابی کے لیے کارکنوں میں کمٹمنٹ، باہمی محبت اور تنظیمی وابستگی ضروری ہے قوموں کی مرضی کے بغیر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ قابلِ قبول نہیں پاکستان کثیرالقومی ریاست ہے، یہاں بلوچ، پشتون، پنجابی، سندھی اور سرائیکی سمیت مختلف قومیں آباد ہیں بلوچستان کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی نیشنل پارٹی مخالفت کرے گی نئے صوبوں کی تشکیل کا فیصلہ متعلقہ قوموں کی رضامندی سے ہونا چاہیے نیشنل پارٹی بلوچستان کی تقسیم کی ہر کوشش کی سیاسی اور جمہوری سطح پر مخالفت کرے گی مائنز اینڈ منرلز بل کے ذریعے بلوچستان کے وسائل پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے بلوچستان کے معدنی وسائل سے متعلق فیصلوں میں صوبے کے عوام اور نمائندوں کو اعتماد میں لیا جا ئے۔ بلوچستان کے وسائل کے حوالے سے قانون سازی میں عوامی مفادات اور صوبائی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ بلوچستان اس وقت انتہائی مشکل اور تکلیف دہ حالات سے گزر رہا ہے، عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں آج پورا بلوچستان بدامنی کی لپیٹ میں ہے، ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے بلوچستان میں کاروبار کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، لوگوں کی گاڑیاں چھینی جا رہی ہیں اور انہیں بھاری تاوان کے لیے اغوا کیا جا رہا ہے بلوچستان میں مسلح افراد کی جانب سے لوگوں کو قتل کرنے اور لاشیں پھینکنے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے نوجوانوں کو اٹھا کر لاپتہ کرنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے، بلوچستان کے عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال نے عام شہریوں، تاجروں اور کاروباری طبقے کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے بارکھان سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو اپنے گاؤں اور آبائی علاقے خالی کرنے کے احکامات دئیے جا رہے ہیں حکومت کی جانب سے لوگوں کو علاقے خالی کرنے کے بعد خیمے اور کھانا فراہم کرنے کی پیشکش ان کے بنیادی مسائل کا حل نہیں لوگوں کو اپنے ہزاروں سال پرانے آبائی علاقوں، گھروں اور زمینوں سے محروم کرنا ان کے ساتھ بڑا مسئلہ پیدا کرے گا بلوچستان کے عوام کی اپنی زمینوں، گھروں اور آباؤ اجداد کی قبروں سے وابستہ تاریخی اور جذباتی وابستگی ہے لوگوں کو آبائی علاقوں سے منتقل کرنے کے بجائے ان کے تحفظ، روزگار اور بنیادی ضروریات کو یقینی بنایا جائے بلوچستان کے عوام میں نفرتوں کے بیج بونے کے بجائے ان کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنانا ہوگا نیشنل پارٹی نے بارہا جلسوں، کانفرنسوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل کی نشاندہی کی ہم نے ریاست کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی کہ بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے افسوس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی مشکلات اور خدشات کو کبھی سنجیدگی سے نہیں سنا گیابلوچستان کی ترقی کے حوالے سے سیمینارز اور ٹی وی پروگراموں میں بڑے بڑے منصوبے دکھائے جاتے ہیں، مگر زمینی حقائق مختلف ہیں، سی پیک، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کے بجائے بلوچستان کے عوام کی حقیقی صورتحال بھی سامنے لائی جائے بلوچستان میں خوراک، علاج معالجے، تعلیم اور روزگار کے مسائل آج بھی موجود ہیں، ان کے حل کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات اور باعزت زندگی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے بلوچستان کے موجودہ حالات میں نیشنل پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل اور مشکلات کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کو عوام کے حقوق، عزت اور جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بلوچستان کے مشکل حالات میں سیاسی جماعتوں کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا نیشنل پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی نیشنل پارٹی کے دروازے بلوچستان کے بلوچ، پشتون اور ہزارہ سمیت تمام علاقوں اور طبقات کے لیے کھلے ہیں نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو عوام کی مشکلات کے حل کے لیے ہمت، حوصلے اور قربانی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے بلوچستان کے عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے قربانیاں دی ہیں تاریخ میں انہی سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو یاد رکھا جائے گا جنہوں نے مشکل وقت میں عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کے بجائے زمینی حقائق سامنے لائے جائیں۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں