گوگل کی جیمینائی ایپ کے صارفین کی تعداد 1 ارب سے تجاوز کرگئی

26

گوگل کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپ ’جیمینائی‘ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 1 ارب سے تجاوز کرلی ہے۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے اعلان کیا کہ جیمینائی گوگل کی 14ویں ایسی پروڈکٹ بن گئی ہے جس نے 1 ارب صارفین کا سنگ میل عبور کیا، جبکہ ایپ کی یہ پیش رفت اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کے بعد سامنے آئی ہے۔

گوگل کے مطابق جیمینائی کے 63 فیصد صارفین وائس فیچر کے ذریعے اسسٹنٹ سے براہ راست گفتگو کرتے ہیں جبکہ ’اے آئی ‘ روزانہ 150 ملین سے زیادہ تصاویر تیار کر رہا ہے۔

گوگل کے مطابق جیمینائی ایپ کمپنی کی تیزی سے ترقی کرنے والی مصنوعات میں شامل ہوگئی ہے اور حال ہی میں اس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 1 ارب سے تجاوز کرگئی۔

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیمینائی کمپنی کی 14ویں پروڈکٹ ہے جس نے 1 ارب صارفین کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت کی مارکیٹ میں گوگل اور دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان مسابقت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

جیمینائی کی 1 ارب ماہانہ صارفین تک رسائی نے اسے ’اوپن اے آئی‘ کے چیٹ جی پی ٹی کے برابر لاکھڑا کیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی نے جون 2026 میں 1 ارب ماہانہ فعال صارفین کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

گوگل تاہم واضح کرتا ہے کہ تازہ ترین تعداد صرف جیمنائی ایپ کے صارفین پر مشتمل ہے اور اس میں گوگل کی دیگر سروسز، جیسے سرچ، وک اسپیس یا اینڈرائیڈ کے ذریعے اے آئی استعمال کرنے والے افراد شامل نہیں ہیں۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جیمینائی کے 63 فیصد صارفین وائس فیچر کے ذریعے اے آئی اسسٹنٹ سے براہ راست گفتگو کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق جیمینائی اب روزانہ 150 ملین سے زیادہ تصاویر بھی تیار کر رہا ہے، جو صارفین کی جانب سے ’اے آئی ‘ کے تخلیقی استعمال میں تیزی کی عکاسی کرتا ہے۔

جیمینائی کی مقبولیت گوگل کے اپنے ماحولیاتی نظام تک محدود نہیں رہی۔ کمپنی کے مطابق ’آئی او ایس‘ پر بھی جیمینائی کے فعال صارفین کی تعداد 100 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں