72

پاکستان میں ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے اقدامات، عالمی کرپٹو مارکیٹ کی توجہ بھی حاصل

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے تاریخی اقدامات کے باعث بین الاقوامی ڈیجیٹل مارکیٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے کیپٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے کے لیے فوری اور متحرک اقدامات جاری ہیں۔

کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے سابق بائننس سی ای او چانگ پینگ ژاؤ اور بلاکچین پلیٹ فارم “ٹرون” کے بانی جسٹن سن سے اہم ملاقاتیں کیں۔

چانگ پینگ ژاؤ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے کرپٹو ریگولیشن میں تیزی سے ترقی کی ہے اور نوجوان طبقے کے لیے منظم اور محفوظ کرپٹو اپنانے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی نوجوان پیشہ ورانہ صلاحیت، جدت اور نئی ٹیکنالوجیز اپنانے میں ماہر ہیں، اور پاکستان دنیا کے تین بڑے کرپٹو صارفین رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔

جسٹن سن نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو ٹوکنائز کرنے سے عالمی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی، جبکہ کرپٹو کی بدولت ہر شہری کے لیے آسان اور مساوی مالی رسائی ممکن ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں