ہزارہ قوم نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، نیشنل پارٹی

12

نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو کی صدارت میں 4 ستمبر علمدار روڈ کے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہواہزارہ قوم نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ڈاکٹر رمضان ہزارہ کی قیادت میں نیشنل پارٹی ہزارہ قوم میں روز بروز مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو مرکزی ترجمان علی احمد لانگو ممبران مرکزی کمیٹی میر عبدالخالق بلوچ چیئرمین محراب بلوچ نیاز بلوچ ڈاکٹر رمضان ہزارہ سمیت دیگر دوستوں نے خطاب کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت صوبے میں کہیں نذر نہیں آتی۔

عوامی نمائندے اپنے علاقوں میں جا نہیں سکتے۔امن و امان کی بری صورتحال نے صوبے کو سیاسی و معاشی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔قومی شاہرائیں سفر کے قابل نہیں۔عوام خوردنی اشیا کے حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت پوری طور پر کوئٹہ میں موجود لیکن کوئٹہ تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

پانی بجلی گیس عوام کو میسر نہیں۔صفائی کی ناقص صورتحال نے شہر کو مختلف بیماریوں کا شکار کردیا۔شہر کے ہسپتالوں میں نہ ڈاکٹر اور نہ دوائی ملتی ہے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات ناپید ہے۔

رہنماوں نے کہا کہ 4 ستمبر علمدار روڈ کا جلسہ مری آباد و ہزارہ ٹان سمیت کوئٹہ کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات اور بنیادی ضروریات کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔پارٹی کارکنان جلسہ کو کامیاب کرنے کے لیے موبلائزشن کو جاری رکھیں۔

اس موقع پر بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار برکت بلوچ ڈاکٹر طارق آغا حق نواز شاہ بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی کسان سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی صوبائی انسانی حقوق سیکرٹری انیل غوری ممبران ورکنگ کمیٹی حاجی نعیم بنگلزئی کرنل قذافی رند ریاض زہری حنیف کاکڑ آغا زہن شاہ آغا محمد شاہ نصر اللہ شاہوانی حاجی عزیز سرپرہ ثنا اللہ کھیازئی عارف کرد عثمان لانگو ارشاد لانگو مہدی ہزارہ رجب کھیازئی سمیت دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں