بے نظیر بھٹو کی ساتھی ناہید خان کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا

11

سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی ساتھی اور پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے پر سول عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا۔

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ناہیدخان والا فارم ہاؤس 1985میں ثریا اختر نامی خاتون کو بطورنرسری پلاٹ لیز پر دیاگیا، تاہم 1987 میں اس نرسری کے لیز کے پلاٹ کو آرچرڈ میں تبدیل کردیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ لیز پر ثریا اختر کو دیاگیا تھا جو کہ نان ٹرانسفر ایبل تھا اور سی ڈی اے نے پندرہ سال قبل یہ پلاٹ کینسل کردیاتھا جبکہ ناہید خان کونوٹسز کے باوجود انہوں نے کوئی توجہ نہ دی۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نےفارم ہاؤس سیل کیا تو ناہیدخان کو ضلعی عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا، ناہیدخان کی والدہ نے1995 میں یہ لیز پلاٹ ثریا اختر سے لیا جبکہ ناہید خان نے سی ڈی اے کوآگاہ کیا کہ یہ انکا فارم ہاؤس انکا وراثتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں