وفاقی محتسب کے بروقت احکامات کے نتیجے میں درخواست گزار عزیز اللہ کو میرج گرانٹ کی مد میں 50 ہزار روپے کا چیک فراہم کردیا گیا، جس کے بعد طویل عرصے سے زیر التوا ادائیگی کا معاملہ حل ہوگیا۔درخواست گزار عزیز اللہ کے مطابق انہوں نے میرج گرانٹ کے حصول کے لیے متعدد مرتبہ متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا اور درخواستیں جمع کرائیں، تاہم ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔
بعدازاں انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہونے پر وفاقی محتسب کوئٹہ نے انکوائری شروع کی اور متعلقہ محکمے کو طلب کرکے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران محکمہ درخواست گزار کو ادائیگی نہ کرنے کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب پیش نہ کرسکا۔اس صورتحال پر وفاقی محتسب نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو میرج گرانٹ کی رقم فوری ادا کی جائے۔احکامات موصول ہونے کے بعد متعلقہ محکمے نے عزیز اللہ کو 50 ہزار روپے کا چیک فراہم کردیا۔ درخواست گزار نے رقم کی ادائیگی پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔ v









