انگریز مدارس کا وجود ختم نہ کرسکا ،فکری وارث بھی مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے، مولانا عبدالرحمن رفیق

27

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا ہے کہ مدارس کو بلڈوز کرنے اور ان کے وجود کو مٹانے کا خواب انگریز سامراج نے بھی دیکھا تھا، مگر تاریخ گواہ ہے کہ انگریز اس خطے سے رخصت ہوا اس کی حکمرانی کا سورج غروب ہوگیا لیکن دینی مدارس آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ قائم و دائم ہیں۔

آج انگریز کے فکری پیروکار اور اس کے چھوڑے ہوئے نظریاتی وارث اسی فرسودہ سامراجی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے مدارس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اپنے شکست اسلاف کی ناکام روش پر چل کر وہ اپنی ہی رسوائی اور ناکامی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم جتک سٹاپ مسلم اتحاد کالونی میں منعقدہ جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے مدرسہ ہذا کے مہتمیم مفتی عالم گل اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مدارس کے وجود کو مٹانے کی خواہش رکھنے والے خود تاریخ کے صفحات میں مٹ جائیں گے مگر مدارس کا چراغ بجھنے والا نہیں۔

مدارس پر ہاتھ ڈالنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ محض عمارتیں نہیں بلکہ قرآن و سنت کی تعلیم، دینی تشخص، اسلامی تہذیب اور ملت کی فکری و نظریاتی بقا کے مراکز ہیں۔ جو قوتیں مدارس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا عزم رکھتی ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم نے بھی ہر قیمت پر مدارس کے تحفظ، خودمختاری اور بقا کا عہد کر رکھا ہے۔ مدارس کے خلاف ہر غیر منصفانہ اقدام کی بھرپور، آئینی اور جمہوری مزاحمت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں