امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے موبائل فون سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر تحویل میں لے لیے گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ممکنہ سائبر جاسوسی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا اور امریکا واپسی پر صحافیوں کو ان کے فون واپس کردیے گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دورہ چین کے بعد صدر ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں کے موبائل فون خصوصی سکیورٹی بیگز میں رکھوائے گئے۔ وائٹ ہاؤس کے عملے کے موبائل فونز کے حوالے سے بھی ڈیٹا مٹانے یا انہیں تلف کرنے کے خدشات کے تناظر میں عارضی ضبطگی کی اطلاعات سامنے آئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق چین کے دورے کے دوران ممکنہ سائبر جاسوسی اور ڈیجیٹل نگرانی کے خدشات کے باعث یہ احتیاطی اقدام کیا گیا۔









