سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچ مجبوری کے تحت نہیں بلکہ رضاکارانہ طور پر اس ریاست کا حصہ بنے تھے، اس یقین کے ساتھ کہ اسلامی ریاست میں بلوچوں کے جان، مال اور عزت محفوظ ہوں گے۔
نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج نہتے شہریوں پر بم برسائے جا رہے ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت فعل ہے۔









