کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو رہی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹس جمعرات کو شام 6 بج کر 15 منٹ پر دستیاب ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا یہ تاریخی 10واں ایڈیشن بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں منعقد ہوگا، جس میں 7 فروری سے 8 مارچ تک آٹھ مختلف مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارت میں کچھ ٹکٹس کی کم از کم قیمت 1.11 ڈالر (تقریباً 310 روپے) رکھی گئی ہے، جبکہ سری لنکا میں کم از کم قیمت 3.26 ڈالر (تقریباً 915 روپے) ہوگی۔
یہ موقع شائقین کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز کا حصہ بنیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی محفل کا براہِ راست تجربہ حاصل کریں۔ ICC کے مطابق ٹکٹس کی آن لائن فروخت کے ساتھ ساتھ محدود تعداد میں اسٹیڈیم گیٹس پر بھی دستیاب ہوں گی۔









