سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کے دن یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کرکے اس دن کو سرکاری طور پر منایا جائے اور جماعت کے زیر اہتمام کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔ کوئٹہ میں جلوس کی سیکورٹی کیلئے حکومت ، انتظامیہ اور آئی جی پولیس موثر انتظامات یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت کے ذمہ داروں مولانا غلام غوث حقانی، علامہ عبدالرحیم ساجد، قاری عبدالولی ، قاری سلیم، علامہ نافع نعیم، علامہ ثناء اللہ فاروقی سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مولانا محمد رمضان مینگل نے کہاکہ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروقؓ کی اسلام کے لئے گراں قدر خدمات ہیں اور مملکت خداداد پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے اس لئے ہمیں اسلام کی سربلندی اور خلفیہ راشدین اور صحابہ کرامؓ کے ایام کو بھرپور مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہوئے عام تعطیل کی جائے اور سرکاری سطح پر ان ایام کو منانے کے لئے اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام کا دن حضرت عمرؓ کی شہادت کا دن ہے جس دن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جلوس نکالے جائیں گے اور صوبائی حکومت ، انتظامیہ ،ا ٓئی جی پولیس بلوچستان جلوس کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرونک میڈیا اس دن اور حضرت عمرؓ کے حوالے سے خصوصی پیکجز بناکر چلائیں اور پرنٹ میڈیا ان کے حوالے سے ایڈیشن شائع کریں









