ایران جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار، امریکا کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت کا امکان

31

ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق بعض اہم امور پر امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں پیشرفت کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات سے باخبر ایک سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کی کوششوں میں ممکنہ پیشرفت کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق ایسے معاملات پر بھی بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے جو اس سے پہلے مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھے۔

سفارت کار کا کہنا ہے کہ ایران قطر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ ان تجاویز میں ایرانی جوہری سرگرمیوں سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر ایران کی جانب سے کسی ممکنہ رعایت کو مذاکرات میں اہم پیشرفت قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب قطر امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں کررہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حال ہی میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں علاقائی بحران کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں