رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی سے سلیمان بادینی اور شاہد حسین کی ملاقات

17

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے سلمان بادینی (ڈسٹرکٹ اٹارنی)اور شاہد حسین (پراجیکٹ ڈائریکٹر، بولان انسٹیٹیوٹ)نے سراوان ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، بالخصوص تعلیم، قانون، ادارہ جاتی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، تعلیمی معیار میں بہتری، موثر طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی خدمت، میرٹ، شفافیت اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور پیشہ ور افراد کا کردار نہایت اہم ہے۔ملاقات میں بلوچستان کے روشن مستقبل، نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع اور عوامی مسائل کے پائیدار حل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں