امریکی فوج کے مشرقِ وسطیٰ میں ذمہ دار کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر آج ایران کی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والی تمام بحری آمدورفت پر عائد ناکہ بندی ختم کردی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج اب خلیج میں ایران کی بندرگاہوں کی جانب جانے یا وہاں سے آنے والے تجارتی اور دیگر بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کے لیے نافذ کی گئی تمام امریکی بحری ناکہ بندی اگرچہ بند کر دی گئی ہیں تاہم امریکی بحری جنگی جہاز خطے میں موجود رہیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔









