سہیل آفریدی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا 7 نکاتی ڈرافٹ سامنے لے آئے

36

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سات نکاتی ڈرافٹ منظر عام پر لے آئے۔

سوشل میڈیا پر ڈرافٹ شیئر کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے لکھا کہ مذاکراتی کمیٹی کو میرا بھیجا گیا ڈرافٹ یہ ہے جسے میں اپنی قوم کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ پوری قوم کو یہ علم ہونا چاہئیے کہ ان میں سے ایک ڈیمانڈ بھی غیر آئینی و قانونی نہیں ہے۔ ہمیں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جا رہا ہے۔ ہمارے ساتھ ریاست پر قابض لوگ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے ڈیمانڈز تھے، ہیں اور رہیں گے۔

ملک میں سیاسی استحکام، آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری عمل کے تسلسل، قومی یکجہتی، امن و امان کے قیام اور تمام سیاسی و قومی معاملات کو باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے درج ذیل امور پر اتفاقِ رائے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں