پولیس کا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں چرس، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

15

کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں ، سنیچرز اور مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس ، موٹر سائیکلیں ، اسلحہ، ایمونیشن برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد جان کے قبضے سے 515گرام چرس اور آفتاب احمد کے قبضے سے 510 گرام چرس برآمد کرلیا۔

قائد آباد پولیس نے محمد عقیل کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے دوسری کارروائی میں نجیب اللہ کے قبضے سے 410 گرام چرس برآمد کرلی ۔ سٹی پولیس نے اکبر احمد سے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ اور عاصم کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے ۔

تھانہ عبدالخالق شہید کے عملے نے مہربان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔ اور ملزم تھانہ کیچی بیگ، جناح ٹائون، سریاب، صدر، سیٹلائٹ ٹائون، سول لائن کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں اسی طرح کچلاک پولیس نے ملزم صدام کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل ایک پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے اسی طرح ایس ایچ او بجلی روڈ جاوید بزدار نے علی محمد سے 505 گرام چرس برآمد کرلئے اسی طرح پشتون آباد پولیس نے ملزم دوست محمد کو گرفتار کرلیا پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں