ہزارہ ٹاؤن میں مزید 6 شیشہ کیفے سیل ، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 10 افراد گرفتار

32

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات اور عوامی مفاد کے پیشِ نظر ہزارہ ٹاؤن اور مالی باغ میں غیر قانونی شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن(ر) کبیر مزاری اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے متعلقہ تھانوں کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مالی باغ میں شابستان کیفے جبکہ ہزارہ ٹاؤن میں مزید 6 شیشہ کیفے سیل کردئیے۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا، جبکہ شیشہ استعمال میں لانے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں