جتنی آبادی ہے بدین سے گھوٹکی تک سندھ کو کراچی اور رحیم یارخان سے اٹک تک پنجاب کو لاہورسے نہیں چلایا جاسکتا: احسن اقبال

27

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حل یہی ہےکہ 160 اختیاروالی ضلعی حکومتیں بنادیں یا 12سے 15 صوبے بنادیے جائیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ جتنی بڑی آبادی ہے بدین سے گھوٹکی تک پورا صوبہ کراچی سے نہیں چلایا جاسکتا، رحیم یارخان سے اٹک تک پنجاب کو لاہورسے نہیں چلایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ڈی آئی خان سےچترال تک پشاورسے چلائیں، بلوچستان کو پسنی سےژوب،قلعہ سیف اللہ تک کوئٹہ سیکرٹریٹ سے چلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں