کوئٹہ پولیس کی مفرور ملزمان ، منشیات فروشوں دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی

28

کوئٹہ پولیس نے مفرور ملزمان ، منشیات فروشوں دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن ، موبائل فون اور ہزاروں روپے برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے مفرور ملزم اسرار اور سہیل احمد سے 515 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔

ایس ایچ او تھانہ نیو کچلاک حاجی عبدالحئی گرانی نے منیر اللہ سے ایک کلو چرس اور عصمت سے ایک مسروقہ موبائل برآمد کرلیا قائد آبادپولیس نے بصیر سے 1 کلو 5 گرام چرس ملزم عبدالخالق سے 20ہزار روپے اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔

جبکہ عبدالطیف سے ایک کلو 15 گرام چرس برآمد کی اسی طرح سٹی پولیس نے مفرور ملزم جہانگیر اور تھانہ نوحصار کے عملے نے مفرور ملزم نور زمان تھانہ خروٹ آباد کے عملے نے ملزم فیض کو جبکہ تھانہ منظور شہید کے عملے نے 5 ملزمان میروائس ، نجیب اللہ ، عبدالرحمن ، اسماعیل، نصرت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پسٹل اور رائونڈ برآمد کرلئے ملزمان مختلف تھانوں کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں