لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، آلودہ شہروں کی فہرست میں واضح تنزلی

51

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 186 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نمایاں حد تک نیچے آ گیا ہے۔

یہ بہتری مڈ دسمبر کی سرد صبح، کم درجہ حرارت، زیادہ نمی اور ہوا کے جمود کے باوجود سامنے آئی، جسے ماہرین ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مؤثر، مربوط اور بروقت اسموگ ایکشن پلان کے مثبت نتائج اب واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ وزیر اعلیٰ کی پالیسیوں کے باعث مقامی آلودگی کو بڑی حد تک قابو میں کر لیا گیا ہے، جبکہ قدرتی اور موسمی عوامل کے باوجود ہوا کے معیار میں بہتری حکومتی اقدامات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

بیان کے مطابق اسموگ کے خلاف ملٹی سیکٹرل ایکشن پلان پر وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق سال بھر عملدرآمد جاری ہے۔

صنعتی اخراج، ٹرانسپورٹ اور تعمیراتی سرگرمیوں کی سخت نگرانی کے باعث آلودگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے پر زیرو ٹالرینس پالیسی نے بھی مثبت نتائج دینا شروع کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں