39

شعیب اختر کی قومی ٹیم پر سخت تنقید، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کیلیے نئی تجویز دے دی

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی کارکردگی اور عبرتناک شکست پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کرکٹ سے دلچسپی ختم ہوگئی ہے بس صرف اپنی نوکری کے لیے کام کر رہاہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کھلاڑی اس معیار کی کارکردگی دکھائیں گے تو نتائج بہتر ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود سمیت کوئی بھی موجودہ کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے موزوں نظر نہیں آتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں