بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں مختلف فارمیٹس میں 212 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں تاہم ٹورنامنٹ کے فائنلز میں دونوں روایتی حریفوں کا مقابلہ نسبتاً کم ہوا ہے۔
گزشتہ 41 برس میں دونوں ٹیموں کے مابین صرف چھ فائنلز ہوئے جن میں کئی مقابلے آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔
1985، میلبرن: ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ
1985 میں میلبرن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔
سری کانت نے 67 اور روی شاستری نے ناقابلِ شکست 63 رنز بنائے۔









