48

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے بزرگ رکن حاجی ولی جان الکوزئی انتقال کر گئے

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے بزرگ رکن، پارٹی کے سابق یونٹ سیکریٹری اور ایک مخلص و دیرینہ سیاسی کارکن حاجی ولی جان الکوزئی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی وفات سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ایک ایسے سینئر اور وفادار کارکن سے محروم ہو گئی ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی پارٹی، قوم اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

مرحوم ملک غلام محمد الکوزئی کے فرزند تھے جبکہ مرحوم حاجی منشی خان الکوزئی، عبدالحلیم الکوزئی اور ولی شاہ الکوزئی کے بھائی تھے۔ وہ اسفندیار الکوزئی، احمد ولی الکوزئی، نسیم ولی الکوزئی اور نثار ولی الکوزئی کے والد، جبکہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے قومی جرگے کے رکن فضل الرحمان الکوزئی، عتیق الرحمان الکوزئی، حاجی نصراللہ الکوزئی، علاالدین الکوزئی اور عطاالرحمان الکوزئی کے چچا تھے۔

مرحوم حاجی ولی جان الکوزئی کو بروز جمعرات 18 دسمبر صبح دس بجے مشرقی بائی پاس، کیو ڈی اے قبرستان کوئٹہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ دریں اثنا پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی گئی ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا کرے۔

تعزیت کرنے والوں میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی سینئر نائب صدر اللہ نور خان چیئرمین، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز رحمت اللہ صابر، عبدالرزاق خان بڑیچ، علی محمد ترین، عبید اللہ توخی، حمد اللہ بڑیچ، ضلع معاون سیکریٹری امین اللہ کاکڑ، ضلع اطلاعات سیکریٹری نور آغا درانی، علاقائی سینئر معاون سیکریٹری حاجی امان اللہ بارکزئی اور دیگر پارٹی رہنماں و کارکنوں نے شامل ہو کر مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

پارٹی رہنماں نے اپنے بیان میں کہا کہ حاجی ولی جان الکوزئی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ایک نظریاتی، مخلص اور فعال کارکن تھے جنہوں نے بطور یونٹ سیکریٹری پارٹی کی تنظیم سازی، کارکنوں کی رہنمائی اور عوامی رابطہ مضبوط بنانے میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی خدمات کو پارٹی ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھے گی۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں