کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند

38

سکیورٹی ہائی الرٹ کے باعث ریڈ زون جانے والے تمام راستے ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے، جس سے شہر میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا اور مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ شدید گرمی میں سرکاری و نجی ملازمین، طلبہ، مریضوں اور دیگر شہریوں کو آمدورفت میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں نے سڑکوں کی بار بار بندش پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کے پیشِ نظر ریڈ زون کو شہر کے گنجان علاقے سے منتقل کیا جائے تاکہ روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں