پاکستان نے ملک کے اندر دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے بعد افغانستان کے صوبوں پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے تین اہم اہداف کو نشانہ بنایا جہاں 25 دہشت گرد مارے گئے اور گولہ بارود تباہ کردیا گیا جبکہ باجوڑ میں جماعت الاحرار کے انتہائی اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کے اندر خیبرپختونخوا، بلوچستان کے بے گناہ شہریوں اور پاکستان رینجرز سندھ کیمپ پر حالیہ متعدد دہشت گردی کے حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر منظم زمینی کارروائی کی۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں سرحدی علاقے میں جماعت الاحرار اور فتنۃ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں پر کاررائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں 29 خوارج ہلاک ہوگئے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے 28 جون 2026 کو خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک-افغان سرحد کے قریب انٹیلیجینس کی بنیاد رپر دہشت گردوں کے ایک گروپ کے خلاف زمینی کارروائی کی









