خضدار میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو بارود سے بھری گاڑیاں تباہ اور چار دہشت گرد ہلاک کر دیے، آئی ایس پی آر

23

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو بارود سے بھری گاڑیاں تباہ اور چار دہشت گرد ہلاک کر دیے،

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی تنظیم “فتنہ الہندوستان” کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 30 جولائی 2026 کو خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو بارود سے بھری گاڑیوں (VBIEDs) کا سراغ لگایا گیا اور انہیں بروقت کاروائی کرتے ہوئے تباہ اور چار چار بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔بیان میںکہا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور کردہ وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں