بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق سہیل خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اس ویڈیو میں انہیں ممبئی کے علاقے باندرہ کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے دیکھا گیا۔
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تو صارفین نے اداکار کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ناراضی کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ممبئی جیسے مصروف شہر میں موٹرسائیکل حادثات عام ہیں، کسی معروف اداکار کا بغیر ہیلمٹ سڑک پر نکلنا مایوس کن ہے اور یہ غلط مثال قائم کرتا ہے۔
شدید ردِعمل کے بعد 54 سالہ اداکار نے نہ صرف اپنی غلطی تسلیم کی بلکہ انسٹاگرام پر باقاعدہ معافی بھی مانگی۔









