Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

کوئٹہ ،مبینہ طور پر جعلی عامل بن کر عوام سے رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار، جادو ٹونے میں استعمال ہونے والاسامان برآمد

26

کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی مبینہ طور پر جعلی عامل بن کر عوام سے رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار، جادو ٹونے میں استعمال ہونے والاسامان برآمد ۔

پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے علاقے وائٹ روڈ پر رحیم کالونی کے قریب عنایت اللہ نامی شخص موجود ہے جو لوگوں کو ورغال کر کالا جادو اور تعویز وغیر بنا کر دیتا ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ جعلی عامل عنایت اللہ کو گرفتار کرلیا او ر اسکے قبضے سے کاغذ پر لکھی30تعویز اور 2پلاسٹک کی گڑیاں برآمد کر لیں ۔ پولیس نے سول لائن تھانہ میں ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 297Aکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی تفتیش شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں